شعبہ بنات:جامعہ فاروقیہ للبنات چکیسر (لڑکیوں کامدرسہ)
اسلامی معاشرہ کے قیام میں خواتین کے کردار سے کون انکار کرسکتاہے۔حکومت وقت عصری تعلیم پر کروڑوں روپیہ خرچ تو کرتی ہے ۔مگر مسلمان بہنوں کی دینی تعلیم وتربیت پر کوئی توجہ نہیں دیتی۔یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیامیں اسلامی معاشرہ نہ ہونے کی وجہ سے فساد برپاء ہے،سکون کی زندگی شایدہی کسی خوش نصیب کومیسر ہو۔ایسے حالات کے ہوتے ہوے بھی علماء دین کی ہروقت کوشش رہتی ہیں،کہ بچوں کیساتھ ساتھ بچیوں کی دینی تعلیم وتربیت کا بھی اہتمام ہو ۔اور اس فریضے کی تکمیل کیلئے اب اللہ کے فضل وکرم سے چکیسر اور اس کے گرد ونواح کے غیور مسلمانوں کے دلی تمناّ کے پیش نظر'' جامعہ فاروقیہ للبنات چکیسر'' (لڑکیوں کامدرسہ )کے نام سے ایک دینی ادارہ قائم کیا گیا۔ بنات کاشعبہ الگ ہے جس کیلئے ایک الگ عمارت کرایہ پرلی گئی ہے ،مستقبل میں شعبہ بنات کیلئے ایک مستقل عمار ت تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔(اللہ بخیروعافیت اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کاانتظام فرماے ،آمین)۔ بنات کیلئے درجہ ذیل شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں:
(۱)شعبہ قاعدہ وناظرہ
(۲)شعبہ حفظ ودوَر
(۳)ترجمہ وتفسیر
(۴)درس نظامی